چنتامنی:3 ؍جولائی(محمد اسلم؍ایس اونیوز)کولار میں مسلسل 53دنوں سے مستقل آبپاشی تحریک کمیٹی کے زیر اہتمام دئے جارہے دھرنے میں ہر گھر سے ایک فرد کو حصہ لینا ہوگایہ بات یہاں کے رعیت سنگھا آفس میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رعیت سنگھا کے جنرل سکریٹری وینکٹ ریڈی نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کھلی سرحد رکھنے والے کولار ۔چکبالاپور اضلاع کے لئے مستقل آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت پردباؤ ڈالنا ہمارا اولین فرض ہے اس سلسلے میں 8؍اگست کو چنتامنی تا کولارر تک پدایاترا نکال جائے گا جسمیں سیاسی پارٹیوں کو بالائے طاق رکھ کر کسان اور عوام کو کثیر تعداد میں شرکت کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ کولار میں پچھلے کئی دنوں سے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے سرحدی اضلاع کے عوام کو چاہئے کہ متحد ہوکر احتجاج میں حصہ لیں اور ان اضلاع کو پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کریں انہوں نے کہا قحط سالی کا شکار اضلاع کے لئے مستقل آبپاشی منصوبے پر فوری عمل کرنے میں ریاستی کانگریس حکومت کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے ایک طرف ریاستی کانگریس حکومت یتینا ہولے منصوبے کو روبہ عمل لانے کا منصوبہ تیار کررہی ہے دوسری طرف انہیں پارٹی کے لیڈران اُس کی مخالفت کررہے ہیں یتینا ہولے منصوبے کیلئے سنگ بنیاد رکھ کر دو سالوں کا عرصہ ہوتا آرہا ہے اُس وقت اضلاع کے عوام کو گمراہ کرکہ عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے خطر یتنا ہولے منصوبے کے لئے وزیر اعلیٰ سدارامیا سنگ بنیاد رکھا لیکن وہ ایک سیاسی ڈرمہ تھا یتنا ہولے پراجکٹ کے لئے صرف برائے نام پائپ لائن بچھایا گیا ہے لیکن یتنا ہولے کاکام پچھلے کئی دنوں سے ٹھپ پڑ ہوا ہے اس لئے ان ضلاع کو یتنا ہولے پراجکٹ کا منصوبہ لانا بالکل جھوٹ بات ہے۔
وینکٹ ریڈی نے کہا کہ چاہئے کوئی بھی حکومت اقتدار پر ہو ہمارے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنا ہمارا فرض ہے اس لئے پدیاترامیں ہر گھر سے ایک شخص کو حصہ لینا ہوگا اور اس آبپاشی تحریک کو کامیاب بنانا ہوگا ۔
انہوں نے اور کہا کہ اس وقت مستقل آبپاشی منصوبے کے نفاذ کے معاملے میں کسی نے بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کا کوئی پرساں حال نہیں ہے اور قیادت کی قلت ضرور ہے
انہوں نے مزید کہا کہ قحط سالی کا شکار اضلاع میں کسان کافی متاثر ہوکر خود کشی کرلینے پر اتر آئے ہیں ضلع میں اب تک 15کسانوں کے خود کشی کے واقعات پیش آئے ہیں پھر بھی ریاستی کانگریس حکومت اضلاع کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے۔اس موقع پر رویندرہ گوڈا،راگھونات ریڈی وغیرہ موجود تھیں۔
دو سالہ بچی کی عصمت دری:درندے کو سات سال سزا
چنتامنی:3 ؍جولائی(محمد اسلم؍ایس اونیوز)گذشتہ دو سال قبل چنتامنی تعلق نرماکلہلی گرام میں دو سالہ بچی کو عصمت دری کرنے کا واقع پیش آیا تھا ۔اس خصوصی میں لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے والا درندا چیک منی سوامی(50)کوکنچارہلی رورل پولیس نے گرفتار کرکے قانون کے حوالے کیا تھا۔
آج یہاں کے سیول کورٹ کے جج جے۔آر۔پٹیل نے عصمت دری کا جرم ثابت ہوجانے پر چیک منی سوامی کو سات سال سزا اور 70ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ پانچ دن قبل بھی یہاں کی سیول کورٹ عصمت دری کے جرم ثابت ہوجانے پر چنتامنی تعلقہ کے ایک شخص کو سات سال سزا اور 50ہزار روپئے جرمانہ لگائی تھی۔